پانامالیکس ، کیس کی سماعت میں کچھ دیر باقی ‘ سیاسی قائدین پہنچناشروع ہوگئے

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پانامالیکس پر درخواستوں کی سماعت کچھ ہی دیر میں سپریم کورٹ میں شروع ہونیوالی ہے اور اس کیلئے سیاسی قائدین عدالت پہنچناشروع ہوگئے ہیں، عدالت نے آج وزیراعظم اور ان کے خاندان سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کررکھاہے۔سماعت کیلئے شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی ، عارف علوی ، حامد خان ، عثمان ڈار، شیخ رشید احمد، خرم نوازگنڈاپور، دانیال عزیز اور محمد زبیرعدالت پہنچ چکے ہیں۔شیخ رشید احمد نے آج کے دن کو پاکستان کی تاریخ کااہم دن قراردیدیا جبکہ محمد زبیر نے کہاکہ پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے۔