سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر ایک رکنی کمیشن بنانے کا کہا،کمیشن کو سپریم کورٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے :خواجہ آصف

اسلام آباد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سپریم کورٹ میں جواب داخل کر دیا گیاہے ،سپریم کورٹ نے ایک رکنی کمیشن بنانے کا کہاہے اور اس کمیشن کو سپریم کورٹ کے اختیارا ت حاصل ہوں گے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ملک میں ہیجانی کیفیت دانستہ طور پر پیدا کی جارہی ہے ،ملک جتنی جلدی اس ہیجانی کیفیت سے نکل جائے اتنا بہتر ہے ، ہم نے اپنے آپ کو عدالت عظمیٰ ک سامنے پیش کر دیاہے ،ہم ایمپائر کے دروازے پر کھڑے ہیں ،عدالت عظمیٰ سے کوئی بڑا ایمپائر نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے عندیہ دیا کہ کمیشن جلد کاروائی مکمل کرکے فیصلہ دیں گے، دونوں فریقوں کو عدالت کا احترام کرنا چاہیے ۔(ی-ا)