کراچی ‘ رینجرز اور پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، 7 دہشتگردوں سمیت 39ملزمان گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سات دہشتگردوں سمیت 39ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان سے دستی بم،اسلحہ ،لوٹا ہوا مال اور منشیات برآمد کی گئی ہیں جبکہ چھ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔رینجرز اور پولیس نے تمام ملزمان کو نیوکراچی،لیاقت آباد ،منگھوپیر ،ناظم آباد اور لانڈھی سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا ،جنہیں تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیاگیاہے۔