(ایک ارب بمقابلہ 30 ارب )جہانگیرترین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف 30 ارب روپے ہرجانے کادعوی دائرکردیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف 30ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ہرجانے کے دعوے میں مطالبہ کیاہے کہ بے بنیادا لزامات پر شہباز شریف 30ارب روپے ہرجانہ ادا کریں،جہانگیر ترین نے شہبازشریف کیخلاف تیس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر کیاہے۔جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ شہباز شریف نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔