قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،معصوم بچوں اور عورتوں سمیت افراد 50جاں بحق اور 100کے قریب زخمی

کابل(ہاٹ لائن)افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت افراد 50جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں- افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں نے قیامت ڈھا دی،میزائیلوں کی کی بارش کرکے درجنوں بچوں اور عورتوں کو لقمہ اجل بنادیا،حملے میں 50افراد جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہیں،مرنیوالوں میں بوڑھے بھی شامل ہیں،ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسر ی طرف نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ قندوزپرنیٹو فضائی حملے کوتسلیم کرتے ہیں، قندوز میں حملہ افغان فورسز کے دفاع میں کیا گیا ہے،فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں گی،افغانستان کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان شوریٰ کا اجلاس جاری تھا۔
nni03-30
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے اس حملے میں مرنیوالے تمام افراد عام شہری ہیں،واضح رہے کہ چند قبل طالبان نے قندوز پر قبضہ بھی کیا تھا۔یاد رہے اس سے قبل آج قندوز میں ہی طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں امریکی سپیشل فورسز کے 2کمانڈوز مارے گئے تھے جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے جس کے جواب میں امریکی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عام شہریوں پر بمباری کرتے ہوئے قیامت ڈھا دی ہے ۔