پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا پہلی اننگز میں 244 رنز پر آﺅٹ

پرتھ (ہاٹ لائن) پرتھ میں جاری جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 242 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے وارنر نے 97 اور شان مارش نے 63 رنز کی بدولت آسٹریلیا کو 158 رنز کا شاندار فراہم کیا مگر پوری ٹیم 244 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر نے 4 ‘ ربادا نے 2 ‘ مہاراج نے 3 اور سٹین نے 1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔