نواز حکومت …. 280 ارب کے قرضے معاف

لاہور (ہاٹ لائن) نواز حکومت کے دوران 280 ارب روپے کے قرضے معاف کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ قرضے 2015ءکے دوران معاف کروائے گئے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رپورٹ سینیٹ میں جمع کروائی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ گزشتہ 30 برسوں میں مجموعی طور پر 1000 سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے قرضے معاف کروائے ہیں جن میں نیشنل بینک نے 129 کمپنیوں جبکہ حبیب بینک اور یو بی ایل نے 184 کمپنیوں کے قرضے معاف کئے ۔ ذرائع کے مطابق نواز حکومت کے دوران با اثر کمپنیوں اور شخصیات نے مختلف بینکوں سے 280 ارب روپے کے قرضے معاف کروائے ہیں۔