سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا

کراچی (ہاٹ لائن )کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ۔ فیصل رضا عابدی کو پٹیل پاڑہ میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ۔

نیو رضویہ سوسائٹی سے پیپلزپارٹی کے منحرف رہنما سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل رضا عابدی سے ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں ایسٹ زون پولیس کے حوالے کر دیا ۔
ایس ایس پی ایسٹ فیصل چاچڑ کے مطابق فیصل رضا عابدی کی گرفتاری گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ڈالی گئی ہے ۔