جمرود ، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 21مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ،،گولہ بارود برآمد

جمرود (ہاٹ لائن)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کو برآمد کرکے 21مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن ہفتے کے روز تختہ بیگ چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد عمل میں لایا گیا جس میں ایک خاصہ دار اہلکار شہید جبکہ ایف سی کے تین افراد زخمی ہوئے تھے خیبر رائفلز حکام نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر رائفل نے اتوار کے روز علی الصبح جمرود کے مختلف علاقوں وزیر ڈھنڈ، شاہ کس ،جمال خیل اور دیگر علاقوں میں کرفیو لگا کر گھر گھر سرچ آپریشن شروع کیا ۔ اس دوران فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار اسلحہ برآمد کرلیا جس میں اینٹی ائر کرفٹ گنیں،مرٹرگنز اور شیلز،راکٹ لانچرز اور ان کے شیلز،ہینڈ گرینیڈز،مائن،پستول ،سینکڑوں کلاشن کوف،اور لاکوں کارتوس کے علاوہ منشیات شامل ہیں۔فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 21مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔خیبر رائفلز کے کیپٹن عارف اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ جمرود میں آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔