لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرد آلود دھند پڑنے کا امکا ن ہے : محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں گرد آلود دھند پڑنے کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے اس لیے گرد آلود دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ رواں ہفتے کے دوران بھی پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود دھند کثیر مقدار میں فضا میں موجود رہنے کا امکان ہے۔