واٹس ایپ میں انتہائی اہم فیچر کااضافہ

0
59

 

ہاٹ لائن نیوز : انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں ٹیسٹ کرنے کیلیے تاریخ کے مطابق پیغامات تلاش کرنے کا فیچر رکھا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ایک مخصوص تاریخ پر بھیجے گئے پیغامات کو آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔

 

واٹس ایپ بیٹا رپورٹ کے مطابق گفتگو میں پیغامات کو تلاش کرنے کے لیے ایک کیلنڈر بٹن ہوگا، جسے استعمال کرکے صارفین کسی مخصوص تاریخ پر بھیجے گئے پیغام کو تیزی سے تلاش کرسکتے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ صارفین کو چیٹ ہسٹری میں واپس جانے کی الجھن سے بھی بچائے گا۔

 

مزید برآں، یہ فیچر تحریری پیغامات کے بجائے وائس نوٹ جیسے غیر تحریری پیغامات کو تلاش کرنے میں کارآمد ثابت ہو گا کیونکہ صوتی نوٹ میں کوئی ٹیکسٹ نہیں ہوتا ہے اور تحریری پیغامات کو صرف ٹائپ کرکے تلاش کیا جا سکتا ہے۔

 

غور طلب ہے کہ کمپنی نے یہ تجرباتی فیچر ان صارفین کے لیے دستیاب کرایا ہے جنہوں نے حال ہی میں واٹس ایپ ویب کے آفیشل بیٹا پروگرام میں شمولیت اختیار کی ہے۔ لیکن امید ہے کہ یہ فیچر جلد ہی دوسرے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔ تاہم کمپنی نےابھی تک حتمی تاریخ کااعلان نہیں کیا ہے۔

Leave a reply