عمرہ کیلئے جانے والے جوڑے سے لاہور ایئر پورٹ پر اسلحہ برآمد

لاہور (ہاٹ لائن ) عمرہ کیلئے جانے والے جوڑے سے لاہور ایئر پورٹ پر اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ پر جانے والے جوڑے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں تاہم ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے پستول اور گولیاں اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی اور جب سامان کی تلاشی لی گئی تو بیگ سے اسلحہ برآمد ہواجس کے بعد دونوں کو مزید تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
برآمد شدہ اسلحے میں ایک پستول اور درجنوں گولیاں شامل ہیں تاہم ابھی ملزمان کا نام نہیں بتایا گیا ۔ دونوں نجی ایئر لائن کی پرواز پر سعودیہ جارہے تھے۔