نیویارک : ہلیری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری مزید مستحکم

نیویارک ( ہاٹ لائن ) امریکی صدارتی اینتخاب سے دو روز پہلے سامنے آنے والے سروے میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے .
چار طرفہ مقابلے میں ہلیری کلنٹن کو 44 فی صد ،ٹرمپ کو 40 فی صد ،لبرٹیرین پارٹی کے امیدوارگیری جونسن کو 6 فی صد اور گرین پارٹی کی امیدار جل سٹین کو 2 فی صد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے. جبکہ مقابلہ ون ٹو ون ہو تو ہلیری کو 48 اور ٹرمپ کو 43 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے .