شاعرمشرق علامہ اقبالؒ کا 139 واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

لاہور (ہاٹ لائن) مفکر پاکستان ،شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کا 139واں یوم پیدائش کل بروز( بدھ ) 9 نومبر کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ ان کے یوم ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ ےوم اقبال کی مرکزی تقریب فلسفی شاعر کے مزار پر منعقد ہو گی جہاںگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور کیڈٹس کی تبدیلی بھی ہو گی۔ اس موقع پر ملک بھر کی تمام مساجد میں قرآن خوانی کی روحانی و با برکت اور مقدس محافل بھی منعقد کی جائیں گی ۔ اہم حکومتی شخصیات لاہور میں واقع علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔