پرویز مشرف سے ایم کیو ایم رہنماء خواجہ اظہارالحسن کی ملاقات

دبئی (ہاٹ لائن ) سابق صدر پرویز مشرف سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے دبئی میں ملاقات کی ۔

ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بننے والے اہم سیاسی رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہا ر الحسن نے الطاف حسین کی پسندیدہ شخصیت اور سابق صد ر پرویز مشرف سے دبئی میں ون آن ون ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور 22اگست کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے قریر کے بعدپیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے پارٹی امور چلانے کے حوالے سے پرویز مشرف سے رہنمائی بھی لی اور انہیں ایم کیو ایم پاکستان کی تشکیل نو کے حوالے سے بھی بتایا ۔ خواجہ اظہار الحسن نے پرویز مشرف کو 22اگست کے بعد کراچی میں پیدا ہونی والی صورت حال اور پارٹی رہنماﺅں کی گرفتاریوں کے پس منظر اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماﺅں میں ملاقات کافی دیر تک جاری رہی ۔