بھارتی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی (ہاٹ لائن) نئی دلی سے دوحہ جانے والی پرواز کی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ نئی دلی سے دوحہ جانے والی بھارتی پرواز میں مسافر سوہان سنگھ کی طبعیت خراب ہوئی تھی۔ طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی صورتحال کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیارے کو لینڈ کروایا۔یہ واقعہ گذشتہ رات 1 بجے پیش آیا۔ تاہم مسافر سوہان سنگھ دوران علاج چل بسا۔ بھارتی ائیرلائن کی پروازدوبارہ روانہ ہوگئی۔