لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنےاحتجاج

لاہور ( ہاٹ لائن ) میو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے 2 ساتھی ڈاکٹرز کی معطلی پر احتجاج کررہے ہیں۔لاہور کے میو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک گروپ نے مریضوں کے علاج کے بجائے احتجاج کی راہ اختیار کررکھی ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں جبکہ معطل کئے گئے 2 ڈاکٹرز کو فوری بحال کیا جائے.احتجاجی مظاہرین نے سیون کلب کے سامنے مال روڈ پر ٹائر جلائے اور مال روڈ سے ہوتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔ دھرنے کے باعث مال روڈ اور جیل روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوگئی ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ میو اسپتال کے دو ڈاکٹروں کو لواحقین کے ساتھ نامناسب سلوک پر انکوائری کے بعد معطل کیا گیا تھا۔