کراچی ملک کا اقتصادی حب ، کینیڈین سرمایہ کارفائدہ اٹھائیں :گورنر سندھ

کراچی (ہاٹ لائن)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاک کینیڈا دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں برطانوی تسلط سے آزادی کے بعد سے ہی پاک کینیڈا تعلقات قائم ہوئے جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ پروان چڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا پاکستان 23 واں بڑا برآمد کنندگان جبکہ 38 واں بڑا درآمد کنند ہ ملک ہے جبکہ زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو پاکستان کے لئے اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کرنے اور اسے پاکستان کے لئے مثبت بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان اپنے بھرپور وسائل کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچ سکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں کینیڈا کے ہائی کمشنرپیری جان کالڈرووڈ سے ملاقات میں کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں جن میں مزید اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔