امریکہ کےصدارتی انتخاب میں بھی دھاندلی کا الزام ،ریپبلکن پارٹی کی شکایت پرمقدمہ درج

نیو یارک (ہاٹ لائن) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی نے نیواڈا کے سرکاری حکام کے خلاف مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک ووٹ ڈلوانے پر مقدمہ درج کرادیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ ارلی ووٹنگ کیلئے کلارک کاونٹی میں پولنگ 2 گھنٹے زیادہ جاری رہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کلارک کاونٹی میں مقررہ وقت سے زیادہ پولنگ مخصوص گروپ کےلئے بڑھائی گئی . ری پبلکن پارٹی کے الزام کے بعد کلارک کاؤنٹی کے رجسٹرار کے پاس نیواڈ کے سرکاری حکام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں دنیا بھر کی توجہ کے حامل صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی سے ہیلری کلنٹن اور ریپبلکن پارٹی سے ڈونلڈ ٹرمپ حصہ لے رہے ہیں۔ ریپبلکن امیدوار ٹرمپ پہلے ہی دھاندلی کی پیشگوئی کرچکے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے الیکشن ہارنے کی صورت میں وائٹ ہاوس کے باہر دھرنا دینے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔