سرکاری گاڑیاں استعمال کرنیوالےریٹآئرڈ افسران کی فہرست بنانے کا حکم

کراچی ( ہاٹ لائن ) مشیر قانون اور انسداد بدعنوانی نے سرکاری گاڑیاں اور گھر استعمال کرنے والے ریٹآئرڈ سرکاری ملازمین کی فہرستیں بنانے کا حکم دیا ہے، یہ ہدایت وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ اینٹی کر پشن کے افسران کو اجلاس میں دی۔
اجلاس میں چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن سندھ غلام قادر تھیبو، ڈائریکٹر عثمان غنی صدیقی، ڈائریکٹر رحیم بخش میتلو اور محکمے کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کہا کہ جن رٹائرڈ سرکاری افسران اور ملازمین کے پاس عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک سرکاری گاڑیا ں اور سرکاری مکان قبضے میں ہیں ان کیخلاف قا نونی کارروائی شروع کی جائے جن افسران کا دوسر ے محکموں میں تبادلہ ہوگیا ہے اور جو موجودہ اور سابقہ محکموں سے گاڑیوں، فیول و مرمت کے اخراجات حاصل کر رہے ہیں ان کی بھی فہرست بنائی جائے ایسی تمام ناکارہ سرکاری گاڑیاں جن کے نام پر پٹرول اور مرمت کے اخراجات وصول کیے جا رہے ہیں۔
ان کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرکے ایسے افسران جو سرکاری فنڈز کے غیرقانونی استعمال میں ملو ث ہیں کہ خلا ف تادیبی کارروائی شروع کی جاسکے بیرسٹر مر تضیٰ وہاب صدیقی نے کہا کہ صرف کم گریڈ کے اہلکاروں کو نہیں بڑ ے گر یڈ کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے رنگے ہاتھوں اور مجسٹریٹ کی مو جودگی میں پکڑے جانے والے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جا ئے اگلے تین ما ہ تک تمام سرکل افسران کام کرکے دکھائیں، کام نہ کرنے والے افسران کو 3 ماہ بعد عہدوں پر نہیں رہنے دیا جائے گا۔