نامنظور، نامنظور، پرویز مشرف نامنظور

کراچی (ہاٹ لائن ) سندھ کے شہری علاقوں میں متحدہ پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف وال چاکنگ کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف بھی نعرے درج کردیئے گئے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف کراچی اور حیدرآباد میں وال چاکنگ کردی گئی، نامعلوم افراد کی جانب سے دیواروں پر پرویز مشرف نامنظور کے نعرے درج کئے گئے۔نامعلوم افراد نے شہر قائد اور حیدر آباد میں دیواروں پر بانی ایم کیو ایم کے حق میں بھی نعرے درج کئے۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور خواجہ اظہار الحسن کیخلاف بھی وال چاکنگ کی گئی تھی، جس میں انہیں مہاجر قوم کا غدار قرار دیا گیا۔