گلوکارہ عینی کی شوبز میں واپسی

اسلام آباد (ہاٹ لائن )معروف گلوکارہ عینی خالد کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد دوبارہ شوبز میں واپسی ہوگئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلوکارہ عینی خالد نے شوبز کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔عینی بیٹی کی پیدائش کے باعث دس ماہ سے انگلینڈ میں مقیم تھیں اور شوبز کی دنیا سے دور تھے.بیٹی کی پیدائش کے باعث عینی نے تمام سرگرمیاں معطل کردی تھیں، تاہم اب دو ماہ بعد وہ دوبارہ پاکستان آگئیں ہیں، جہاں نے واپسی کے ساتھ ہی اپنی شوبز سرگرمیاں شروع کردی ہیں.عینی ان دنوں ایک ایجوکیشنل گروپ کے ساتھ مختلف شہروں میں شوکرنے میں مصروف ہیں، گزشتہ روز انہوں نے ملتان کے ایک کالج میں شو کیا، جہاں ان کے ہمراہ عارف لوہار اور دیگر سنگربھی موجود تھے.