کیویز سے سیریز، پاکستانی ہتھیاروں کی جانچ کا وقت قریب

نیلسن(ہاٹ لائن ) کیویزکیخلاف سیریز سے قبل پاکستانی ہتھیاروں کی جانچ کا وقت قریب آگیا، گرین کیپس ٹیسٹ سیریز سے قبل فل ڈریس ریہرسل کریں گے،
نیوزی لینڈ اے سے تین روزہ ٹور میچ جمعے کی صبح شروع ہوگا، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا واحد موقع ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جائے گا، بیٹنگ لائن اپ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، موزوں فاسٹ اٹیک کے انتخاب پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر سوچ بچار میں مصروف ہیں، یاسر شاہ خاص طور پر میزبان ٹیم مینجمنٹ کی توجہ کا مرکز ہونگے، گذشتہ روز بھی پاکستانی ٹیم کی تیاریاں زوروشور سے جاری رہیں، موسم خوشگوارہونے پر پورے تین گھنٹے پریکٹس کی، فزیکل فٹنس، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پر خاص توجہ دی گئی۔