تھوڑی سی احتیاط آپکوموسم سرمامیں فٹ رکھ سکتی ہے

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) جاڑے نے تو آغاز میں ہی سرما گردی شروع کر دی۔سردموسم کےباعث لوگ بیمار پڑنےلگےہیں لیکن ذرا سی احتیاط اور پرہیز سے موسم کے سارے وار بے کار ہوسکتے ہیں۔
سرد موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم بیمارپڑنےکےلیے کافی ہے۔کھانے پینے میں پرہیزکےبجائے جاڑے سے بچنے کیلیے اور بھی کئی جتن کرنا ہونگے۔ تھوڑاسے پرہیز،تھوڑی سی احتیاط کرکے آپ بیماری اور اسپتال سے دوررہ سکتےہیں اورجاڑے کا لطف بھی دوبالاکرسکتے ہیں۔ گرما گرم چائے کی پیالی ہو اور ساتھ میں تیز دھوپ ہو تو موسم سرما آپکا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا.