مینار پاکستان گراﺅنڈ میں جلسے پر پابندی کا فیصلہ

لاہور (ہاٹ لائن) پنجاب حکومت نے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں جلسے جلوس کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس سلسلے میں قانون سازی کرنے کی ہدایت کی ہے اور قانونی مسودہ تیار کر کے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مینار پاکستان اور اقبال پارک اب گریٹر اقبال پارک کا حصہ ہیں۔