کشمور: کندھ کوٹ، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی

کشمور(ہاٹ لائن ) کندھ کوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
نمائندہِ کے مطابق کشمور کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے ميں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مزاری قبیلے سے ہے اور جبکہ یہ لوگ کشمور سے گھوٹکی جارہے تھے۔
: