البیراک ویسٹ مینجمنٹ کاایسا اعلان …….. ہر پاکستانی شہری کی مشکل حل

لاہور(ہاٹ لائن )البیراک ویسٹ مینجمنٹ جو لاہور، راولپنڈی اور مری میں ویسٹ مینجمنٹ کی شعبے میں کام کر رہی ہے ،کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار زیرِ زمین رکھے جانے والے کوڑا دان متعارف کروا ئے جا رہے ہیں۔ کوڑا دانوں کو زیرِ زمین رکھا جائے گا اور بالائی زمین پر کم سے کم جگہ گھیرتے ہوئے یہ کوڑادان زیادہ مقدار میں کوڑا کرکٹ جمع کر سکیں گے۔ نو درآمد شدہ ویسٹ کنٹینرز ماحو ل دوست بھی ثابت ہوں گے جو کہ زیرِ امین رکھے جانے کی باعث ماحول کو آلودہ کیے بغیر کوڑے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ ابتدائی طور پر سیاحتی مقام مری میں ان کوڑادانوں کی تنصیب کا آغاز کیا جا رہا ہے۔