رینجرز ان ایکشن ، 190 بلٹ پروف جیکٹس برآمد

کراچی(ہاٹ لائن) کراچی میں رینجرز کا ایکشن کرتے ہوئے فیڈرل بی ایریا میں چھاپہ مار کر ایک سو نوے بلٹ پروف جیکٹس برآمد کر لیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق قبضہ میں لی گئی بلٹ پروف جیکٹس ایک گھر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئیں تھیں۔ یہ بلٹ پروف جیکٹس ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال رہیں جن کو دہشتگردی میں بطور ڈھال استعمال کیا جاتا تھا۔