افغانستان میں جرمن قونصل خانے کے باہر دھماکا، دو افراد ہلاک

مزارشریف(ہاٹ لائن ) افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمن قونصل خانے کے باہر زور دار دھماکے سے کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ 32 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مزار شریف میں جرمن قونصل خانے کے باہر بارود سے بھرے ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے قریب کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی جس میں طالبان کا کہنا تھا کہ ہم نے کندز میں کیے جانے والے امریکی حملے کا بدلہ لیا ہے جس میں 32 عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکے کے حوالے سے کابل اور مزار شریف میں موجود جرمن حکام نے اب تک کسی قسم کا کوئی موقف اختیار نہیں کیا ہے۔