شاہین اور کالی آندھی کا کل دوسرےٹیسٹ میچ میں ٹاکرا ہوگا.

ابوظبی(ہاٹ لائن ) پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان دوسراٹیسٹ کل سےابوظبی میں شروع ہوگا۔ تین میچزکی سیریزمیں گرین کیپس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلےامتحان میں شاہین پورا اترے اور ویسٹ انڈیزکوشکست دی۔دبئی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے خوب مقابلہ کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اب ابو ظبی میں میدان سجے گا۔
پاکستان سیریزمیں برتری ڈبل کرنے کی کوشش کرےگا توویسٹ انڈیزحساب برابرکرنےکی جدوجہد کرے گا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن یونس خان کی آمدسے مزید تگڑی ہوجائے گی۔پہلےٹیسٹ کی فاتح ٹیم میں ایک ہی تبدیلی کی جائے گی۔ ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔