نئی دہلی : گارمنٹ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، 13مزدور ہلاک ، 9زخمی

نئی دہلی (ہاٹ لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے صاحب آباد میں گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک جبکہ9 زخمی ہو گئے۔
نئی دہلی کی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازیہ آباد میں موجود گارمنٹ فیکٹری میںنامعلوم وجوہات کی بناءپر آگ بھڑک اٹھی جس نے ورکشاپ میں سوئے ہوئے افراد کو اپنی لپیٹ میں لیکر لقمہ اجل بنا دیا ۔
حادثے کے وقت فیکٹری میں متعدد مزدور موجود تھے جو اپنے کام کا آغاز کرنے کی تیاریاں کر رہے تھے ، آگ میں جھلس کر 9افراد زخمی ہیں جن میں سے چا ر کی حالت تشویشنا ک ہے تاہم امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔(ی-ا)