پاناما لیکس کا انجام کیا ہو گا؟، طاہر القادری نے بتا دیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے حکومت پر کاری وار، کہتے ہیں پانامہ لیکس ہو یا نیوز لیکس کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، کلین چٹ دینے کیلئے لانڈری تیار ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے نیوز لیکس کے معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوز لیکس کا فیصلہ 5 اور 2 و ووٹوں کی اکثریت سے ہوگا، اس معاملے میں کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی ڈیموکریٹس پاکستانی الیکشن کمیشن کی خدمات حاصل کرلیتے تو مخالفین کی ضمانت ضبط ہوجاتی۔