-waseemakhter

انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی

کراچی(ہاٹ لائن) عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ضمانت منظور کر لی۔ ہاٹ لائن نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں دائر درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے میئر کراچی کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور سانحہ 12 مئی سمیت 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 38 میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے جب کہ ایک مقدمہ اب بھی ان کی رہائی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔