القاعدہ نے فوجیوں پر حملےکی دھمکی دے دی

صنعاء(ہاٹ لائن ) القاعدہ نےدھمکی دی ہےکہ متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کو نشانہ بنایاجائے گا۔ جرمن نشریاتی ادارےکےمطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں فعال القاعدہ کی ایک ذیلی شاخ نے کہا ہے کہ وہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی فوج کو آنے والے دنوں میں خاص طور پر اپنے حملوں میں نشانہ بنائیں گے۔ القاعدہ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو میں ان حملوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ویڈیو کے مطابق خلیجی ریاست کے فوجیوں نے یمن میں غیر اخلاقی جنگ نافذ کر رکھی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ القاعدہ کی یمنی شاخ کے عسکری دستے جنوبی شہر عدن کے پہاڑی علاقے میں فوجی تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سعودی عسکری اتحاد کا حصہ ہے