maryam-nawaz

نہ وکیل تبدیل کئے ، نہ مزید وقت لیا گیا ، مریم نواز

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ ہوں گے اور (آج) ہر صورت عدالت کے سامنے دستاویزات جمع کرائی جائیں گی ، مزید وقت نہیں لیا جائے گا۔ سوالات کے تحریری جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے پانامہ لیکس میں وکیل تبدیل نہیں کیا بلکہ ایک اور وکیل کو شامل کیا گیا ہے ،میرے اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ ہوں گے جب کہ سلمان بٹ وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے کیس کی پیشی میں ان کا وکیل کسی بھی صورت مزید وقت نہیں لے گا ، کیس جس طرح چل رہا ہے اُسی طرح چلتا رہے گا اور ان کی طرف سے ( کل سوموار کو ) ہرحال میں عدالت کے سامنے دستاویزات جمع کرائی جائیں گی ۔