زلزلے کے باوجود پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا

کرائسٹ چرچ (ہاٹ لائن) کرائسٹ چرچ میں زلزلے اور سونامی کے باوجود پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17 نومبر کو ہی کھیلا جائے گا پاکستان کرکٹ ٹیم نیلسن سے زلزلے سے متاثرہ شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ۔
نیوزی لینڈ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے اور سونامی کے باعث پاک کیوی ٹیسٹ سیریز متاثر نہیں ہوگی ۔ کرائسٹ چرچ میں زلزلے نے تباہی ضرور مچائی تاہم ہیگلے اوول سٹیڈیم کو زلزلے سے نقصان نہیں پہنچا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر کو ہی کھیلا جائے گا ۔ قومی ٹیم منگل 15 نومبر کو معمول کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ۔ گرین شرٹس پریکٹس کے دوران فٹبال بھی کھیلیں گے ۔ یونس خان نے قدرتی آفت پر نیوزی لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ، کہتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں کیویز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے -(ی-ا)