تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کے ہر جھوٹ کا پردہ چاک کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے گی

اسلام آباد (ہاٹ لائن) عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی میڈیا سٹریٹجی کمٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی شریک ہوئی۔ تحریک انصاف کے میڈیا سیل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عدالت کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کی حتمی کوشش احتساب سے فرار ہے۔ شریف خاندان کے ہر نئے بیان سے نیا جھوٹ سامنے آ رہا ہے لیکن تحریک انصاف ہر جھوٹ کا پردہ چاک کرے گی اور حقائق قوم کے سامنے لائے گی۔(ی-ا)