روس کے وزیر معاشی ترقی رشوت کے الزام میں گرفتار

ماسکو (ہاٹ لائن) روس کے وزیر برائے معاشی ترقی یلیوکیاف کو 20 لاکھ ڈالر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یلیوکیاف پر الزام ہے کہ ایک معاہدے میں انہوں نے تیل کی نجی کمپنی کی ناجائزحمایت کے عوض یہ رقم بطور رشوت وصول کی تھی ۔ روسی حکام نے کہا کہ جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی تحقیقات کی جائے گی ۔ روسی قانونی حلقوں کے مطابق اسیر وزیر پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ الزام ثابت ہونے پر انہیں 8 سے 15 برس تک قید کے علاوہ ان پر رشوت کی رقم کا 70 گنا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔(ی-ا)