pia

جدہ کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ: پی آئی اے

کراچی (ہاٹ لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے جدہ کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئر لائن نے ملک کے مختلف شہروں سے جدہ کیلئے ہفتہ وار پروازو ں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ اس سلسلے میںاب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہفتہ وار پروازوںکی تعداد 3سے بڑھا کر 4کر دی گئی ہے جبکہ لاہور سے بھی جدہ کیلئے 4کی بجائے 5پروازیں اپریٹ کریں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کیلئے پروازوں کی تعداد 2سے 3کر دی ہے اور اب ملتان سے جدہ کیلئے اب تین پروازیں چلیں گی۔(ا ن)