parnama

توہین مذہب کے مقدمے میں جکارتہ کے گورنر کا نام شامل: پولیس

انڈونیشیا(ہاٹ لائن) ’آہوک‘ کے نام سے مشہور گورنر پرناما پر گورنر کے انتخابات کی مہم کے دوران قرآن کی توہین کرنے کا الزام ہے۔
پرناما عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور گذشتہ 50 سالوں میں جکارتہ کے پہلے غیر مسلم گورنر ہیں۔ آئندہ برس فروری میں وہ دوسری بار گورنر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔تاہم کچھ اسلامی گروہوں نے قرآن کی آیت کا حوالے دیتے ہوئے لوگوں کو انھیں ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔(ا ن)