عمر رسیدہ شخص نے اپنی قبر خود کھودی

کینیڈا(ہاٹ لائن)اپنی قبر خود کھودنے والے 89 سالہ شخص اس وقت میڈیا پر بہت چھائے ہوئے ہیں۔
جمی کیکہیم کا کہنا تھا کہ مجھے کھدائی پسند ہے،اپنے اس ذاتی پراجکیٹ پر فخر ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک دن میں نے سوچا کہ میں 90 سال کا ہونے والا ہوں اور مجھے اپنے لیے بھی قبر کھود لینی چاہیے۔کیکہیم ایک روز میں 90 برس کے ہو نے والے ہیں۔مجھے کھدائی کرنے سے محبت ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جو میری نظام میں موجود ہے اور اس کام کے لیے پیسوں کی اہمیت نہیں ہے اور یہ بھی اہم نہیں ہے کہ میں کیا کھود رہا ہوں۔ بس میں کھدائی کرنا چاہتا ہوں۔(ا ن)