zakir-naiq

غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہو نے کا الزام،ذاکر نائک کی تنظیم پر 5سال کی پابندی عائد

نئی دلی (ہاٹ لائن ) انڈیا کی حکومت نے ملک کے معروف مسلم مذہبی مبلغ ذاکر نائیک کے ادارے ©©©©اسلامک ریسرچ فاو¿نڈیشن پر پانچ برس کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
حکومت کی جانب سے ذاکر نائیک کے ادارے پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام لگتے رہے تھے۔چند روز پہلے ہی حکومت نے ذاکر نائیک کے اس ادارے پر بیرون ملک سے چندہ لینے پر پابندی لگا دی تھی۔اطلاعات کے مطابق پابندی لگانے کا یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے رسمی نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔(ا ن)