شادی کی تصدیق کے بعد نور نے اپنا نام بدل کر نور ولی رکھ لیا –

لاہور ( ہاٹ لائن ) اداکارہ نور نے ولی حامد علی خان سے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے نور ولی رکھ لیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا نام نور ولی پوسٹ کیا ہے ۔ ولی حامد علی خان نے بتایا کہ ہماری شادی پہلے ہی ہوچکی تھی لیکن ہم نے اپنی فلم عشق پازٹیو کی ریلیز کی وجہ سے انائونس نہیں کی تھی ، ہم مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے ۔ واضح رہے دونوں فنکاروں کی طرف سے شادی کی تصدیق کرنے کے بعد شوبز سے وابستہ فنکاروں نے انہیں مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔ (ی-ا)