weather

بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان : محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔(ا ن)