عاطف اسلم کی پہلی بھارتی فلم کی شوٹنگ استنبول میں شروع

لاہور (ہاٹ لائن ) گلوکارعاطف اسلم کی بطور اداکار پہلی بھارتی فلم کی شوٹنگ استنبول میں شروع ہوگئی جس کے فلمساز کمار تورانی ہیں ۔ عاطف اسلم کو فلم کے مرکزی کردارمیں کاسٹ کیا گیا ، پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلم کی شوٹنگ ترکی میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل فلم کے ڈائریکٹر نے اس کی شوٹنگ انڈیا کی آئوٹ ڈور لوکیشنز پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاک بھارت تنازعے کے باعث اس کی شوٹنگ کو استنبول میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ (ی-ا)