indian-currency

انڈین کرنسی کا کوئی خریدار نہیں، روپے کی قیمت گر گئی

کراچی (ہاٹ لائن) پاکستانی روپے کے مقابلے میں انڈین روپے کی قیمت ایک روپیہ ساٹھ پیسے سے گر کر اچانک پچاس پیسے رہ گئی ہے ۔
مارکیٹ میں انڈین کرنسی کا کوئی خریدار نہیں ، کرنسی ڈیلرز دبئی میں بھی کوئی نہیں مل رہا، کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کے پاس تقریباً 15 کروڑ روپے سے زیادہ انڈین کرنسی موجود ہے جواب انڈیا میں 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کے بعد اپنی اصل قیمت کی چوتھائی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جس سے ان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ (ا ن)