آصفہ بھٹو پھسل گئیں، ٹخنہ فریکچر ہوگیا

لاہور (ہاٹ لائن) آصفہ بھٹو زرداری چہل قدمی کے دوران پھسل گئیں، دایان ٹخنہ فریکچر ہوگیا، نجی اسپتال میں ان کے پاؤں پر پلاستر چڑھا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری لاہور کے بلاول ہاؤس میں چہل قدمی کے دوران پھسل گئیں، جس سے ان کے دائیں تخنے میں فریکچر ہوگیا، واقعے کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کے دائیں پاؤں پر پلاستر چڑھا دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں شدید تکلیف ہے، آپریشن بھی کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادہ گزشتہ روز مرحوم سینئر رہنماء جہانگیر بدر کے گھر تعزیت کیلئے گئی تھیں۔