پاناما لیکس پر خط پھانسی کا پھندا…….. حکومت پھنس گئی ، حنا ربانی کھر

لاہور ( ہاٹ لائن) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر خط پیش کر کے خود کو پھنسا لیا ، کچھ لوگوں کو تھوڑے دنوں تک بے وقوف بنا سکتے ہیں سب کو نہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے آغاز پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا تھا یہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، ڈونلڈ ٹرپ کے آنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ، بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں سمینار سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ دیگر ہمسایہ ممالک کو ایسے حالات کا سامنا نہیں ۔پاکستانی ملٹری اور پیرا ملٹری دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، منصوبے کا آغاز پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر خط پیش کر کے وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو پھنسا لیا ہے۔