ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن آمنے سامنے،پولیس نے صورتحال کو سنبھالا

کراچی (ہاٹ لائن) ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان اس وقت آمنے سامنے آ گئے جب ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے عزیز آباد میں واقع جناح گراؤنڈ میں یادگار شہداء پر جانے کی کوشش کی۔ دونوں مخالف جماعتوں کے کارکنوں نے اپنی اپنی قیادت کے حق میں اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو یادگار شہداء جانے سے روکنا چاہا تو صورتحال کشیدہ ہو گئی جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے کاٹھی چارج شروع کر دیا اور کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ کارکنوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ جناح گراؤنڈ کے اردگرد کے علاقے میں پولیس اور متحدہ لندن کے کارکنان کے درمیان کافی دیر تک آنکھ مچولی کھیلی جاتی رہی۔ پولیس نے متحدہ لندن کے 5 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔