turk-president

ترک صدر آج دوپہر 2بجے پالیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج اپنے 2روزہ دورے کے آخری روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوپہر 2بجے خطاب کریں گے ،تحریک انصاف نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تاہم دیگر تمام پارلیمانی جماعتیں اجلاس میں شرکت کریں گی۔ترک صدر رجب طیب اردوان آج وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے ، اس دوران کئی ایم او یوز پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔(ان)